وزیراعلیٰ کا پاراچنار کے عوام کے لیے موبائل ہیلتھ یونٹ بھیجنے کا حکم

پنجاب کابینہ نے پاراچنار کے عوام کے لیے ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کی منظوری دے دی۔

اس بات کا فیصلہ آج لاہور میں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پاراچنار کے عوام کی ضروریات کے مطابق موبائل ہیلتھ یونٹ بھی روانہ کیا جائے گا۔

انہوں نے امدادی سامان جلد سے جلد بھجوانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ پاراچنار کے لوگ ہمارے اپنے ہیں انہیں ضرورت کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *